Project Description

رائٹرز کانفرنس اسلام آباد

تحریر: ڈاکٹر نواز کنول

تخلیق کار انٹرنیشنل کے زیر اہتمام “رائٹرز کانفرنس” کا انعقاد زیر صدارت پروفیسر ڈاکٹر محمد نواز کنول ،اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد میں ہوا ـ اس کانفرنس کے منتظم و نظامت کار ، مدیر اعلیٰ تخلیق کار انٹرنیشنل، محترم ارحم روحان تھے ـ رائٹرز کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد معین الدین حسن نے حاصل کی ـ مہمان خصوصی محترمہ سید منور جہاں زیدی ، اور محترم فیاض وردگ صاحب تھے ـ رائٹرز کانفرنس میں سیدہ منور جہاں زیدی صاحبہ کے” دیوان منور جہاں” کے ساتھ ساتھ دس تخلیق کاروں کی کتب کی رونمائی و پذیرائی کا اہتمام کیا گیا تھا ـ شعراء و ادباء کے فکر وفن کے حوالے سے جامع اظہار کرنے والی علمی و ادبی شخصیات میں ڈاکٹر شیر علی ، شجاعت علی راہی ،محترمہ روبینہ شاہین ، مہ جبیں
، محترمہ فرحین چودھری جناب ارحم۔روحان ، محترمہ نصرت نسیم ، ، ڈاکٹر ستار خان لواغری ، محترم طارق محمود ، ، ڈاکٹر فاطمہ گل اور ڈاکٹر نواز کنول شامل تھےـ سیشن دوم مشاعرے کے حوالے سے تھا جس میں صدارت ڈاکٹر محمد نواز کنول نے کی۔ با اعزاز سیدہ منور جہاں اور مہمان خصوصی معروف شاعرہ فرحین چوہدری اور فیاض وردگ تھے۔ روبینہ شاہین ، منزہ جاوید تسنیم۔اکرام۔، ارحم روحان ، فیضان ہاشمی ، نہ جبیں ، ڈاکٹر فاطمہ گل ، ڈاکٹر نواز کنول ، فیاض وردگ، فرحین چوہدری اور سیدہ منور جہاں زیدی نے کلام پیش کیا ـ تخلیق کار انٹرنیشنل کے زیر اہتمام اس رائٹرز کانفرنس کے حوالے سے راقم ڈاکٹر نواز کنول نے اپنے صدارتی خطاب میں شعراء و ادباء کی ان کی کتب کی رونمائی و پذیرائی پر مبارک باد اور بالخصوص” دیوان منور جہاں ” کے لیے سیدہ منور جہاں زیدی کو خراج تحسین پیش کیا جو امریکہ سے پاکستان تشریف لائیں ، فیاض وردگ صاحب کی محبتوں کا شکریہ ادا کیا ـ ڈاکٹر نواز کنول نے ارحم روحان مدیر اعلیٰ تخلیق کار انٹرنیشنل کو ” دنیائے ادب کا کولمبس قرار دیا ارحم۔روحان کے بارے میں بہت خوب صورت اور ادب شخصیات کے حوالے سے اسم۔بامسمی مضمون سن کر شرکاء کانفرنس بہت محظوظ ہوئے مزید برآں ڈاکٹر نواز کنول صاحب نے تخلیق کار انٹرنیشنل کی فروغ ادب کے حوالے سے سالانہ کارکردگی پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تمام تخلیق کاروں کا تذکرہ کیا جن میں محترم صالح اچھا صاحب کینیڈا ، محترم ڈاکٹر احسان تابش صاحب بہار انڈیا ، محترم تنویر پھول امریکہ ، قدسیہ قدسی ، ملائیشیا ، ڈاکٹر سخی سرمست گلبرگہ انڈیا ، اقبال گوہر صاحب ،انڈیا ، ڈاکٹر وفا نقوی ،انڈیا ، سید ایاز مفتی ،مختار تلہری صاحب، انڈیا ڈاکٹر عبد الودود قاسمی ، انڈیا ، پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد قادری ، پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم ، بشریٰ فرخ ، آمینہ یونس ، محترمہ نصرت نسیم ،ڈاکٹر طیبہ رباب ، شیراز انجم ، سید اصغر علی کاظمی ، پروفیسر ارشد راہی ساجد علی امیر ، ڈاکٹر خورشید نگہت ، سید محمود الحسن گیلانی ایڈووکیٹ چئیرمن بزمِ سرخیل ادب ،اور تمام تخلیق کاروں کی علمی و ادبی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا ـ رائٹرز کانفرنس میں شعراء و ادباء کو تخلیق کار انٹرنیشنل ایوارڈز ،تخلیق کار گولڈ میڈلز تعریفی اسناد اور کتب کے تحائف پیش کیے گئے ـ